پرتھ،19جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف 1000رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 1000رن بنانے کے سر ویوین رچڈس کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر ویوین ررچڈس نے ون ڈے کرکٹ میں محض 21اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا اور اب بابر کے نام بھی یہ ریکارڈ ہو گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے لیجنڈس کرکٹر سر ویوین رچرڈز نے 1980میں اپنے 1000رنز مکمل کئے تھے۔بابر اعظم نے اب تک اپنے ون ڈے کیریئر میں 20میچ کھیل کر 953رنز بنائے تھے۔وہیں آسٹریلیا کے خلاف 21ویں میچ میں انہوں نے جیسے ہی 47رنز بنائے ان کے نام یہ ریکارڈ درج ہو گیا۔